l 169173 094200 updates 600x330 1

ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم،مشہوربرانڈ کی جعلی پیکنگ کرنےپر4افراد گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور):پشاور میں ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) نے رنگ روڈ پر گودام پر چھاپہ مارا،مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی شیمپو، پرفیوم و دیگراشیاء پیک کرنے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں جعلی شیپمو، پرفیوم و دیگر اشیاء برآمد کر کے گودام سیل کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

ڈپٹی کمشنر پشاوکا کہنا ہے کہ موقع سے پیکنگ میٹریل، خالی بوتلیں، جعلی شیمپو کے ڈرم، سٹیکرز اور پیکنگ مشینری برآمد کرلی گئی ڈپٹی کمشنر پشاورنےملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ڈی سی پشاور کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔