pak corona situation

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 48 افراد چل بسے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب ایک لاکھ 50 ہزار 889، خیبرپختونخوا 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640 کیس، اسلام آباد 40 ہزار 304، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 کیسز رپورٹ اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 672 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم