election comission of Pakistan 1

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد )الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اور پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ،الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کردیا۔

تمام جماعتوں سے 24 فروری کو جواب طلب کر لیا گیاچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی سماعتدرخواستگزار تحریک انصاف کی جانب سے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی کاپی درخواستگزار کو فراہم کرنے کی ہدایتالیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیے ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان
مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

الیکشن کمیشن کی درخواستگزار کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ آپ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائر کر سکتے ہیں،الیکشن کمیشن میں تین سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی چھان بین پہلے سے ہی چل رہی ہے۔