550809 35560447

وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس شروع ،اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور و خوض کیا جائے گا،اجلاس میں نئی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ۔

اجلا س میں نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی امور کا جائزہ لیا جائے گاایکویٹی انویسٹ منٹ ایبراڈ پر پالیسی ڈرافٹ پر بھی غور کیا جائے گا،نیشنل ہائی وے کے قرضوں کو حکومتی گرانٹ میں تبدیل کرنے کی سمری پیش کی جائے گی ۔نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی کی منظوری دی جائے گی ۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی سکیلنگ آپ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورزیربحث

ایف سی بلوچستان ہیڈ کوارٹر کے ہیلی کاپٹرز کے آلات کی خریداری کیلئے 10 ملین کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی تین نئی عدالتوں کے قیام کیلئے اضافی فندز کی سمری بھی ایجنڈہ بھی شامل ہے ۔وزارت منصوبہ بندی کی 16 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی سمری بھی پیش کی جائے گی ،ایک ہزار سٹچنگ صنعتی یونٹس تعمیر کرنے کیلئے ضمنی گرانٹس کی سمری بھی ایجنڈہ کا حصہ بن قاسم صنعتی پارک کیلئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے منصوبہ کیلئے ضمنی گرانٹس کی منظوری دی جائے گی ۔چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان