555555 1 scaled

براڈشیت کیس معاملہ،وفاقی وزیر مراد سعید کااین ایچ اے سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )براڈ شیٹ کیس کا معاملہ ،وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی براڈ شیٹ فیصلے میں نواز شریف کے سڑکوں کے منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن کا ذکر ہوا تھا جس پر وزرات مواصلات نے نوٹس لے لیا۔

براڈ شیٹ فیصلے میں اسلام آباد لاہور موٹروے کے ایک منصوبے میں 160 ملین ڈالر کے کرپشن کا ذکر ہے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف اور اسکے حواریوں نے ٹھیکہ داروں کو غلط ادائیگیوں سے 160 ملین ڈالر بنائے براڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں وفاقی وزیر مراد سعید نے این ایچ اے سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ۔این ایچ اے کو ہدایت کی گئی کہ منصوبے کے ڈیزائن، پی سی ون ،بڈنگ سمیت ٹھیکہ اور ادائیگیوں کی تفصیلات مہیا کی جائے ۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد کیس ایف آء اے کو بھی بھیجا جا سکتا ہے ذرائع اس سے قبل بھی 17 سڑکوں کے منصوبوں کے کیسسز نیب کو دئیے گئے تھے ،بین الاقوامی سطح پر موٹرویز منصوبوں میں نواز شریف کے کرپشن اور کمیشن کا ذکر ادارے کے لئے شرمندگی کا باعث ہے ،ذرائع تفصیلی رپورٹ کے بعد عوام کے پیسے کی ریکوری اور سزاووں کے عمل کا بھی آغاز ہوگا ۔وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی شئیر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا