Screen Shot 2021 01 20 at 1.40.36 PM

وزیراعظم کا وزیرستان کے عوام کیلئے بڑا اعلان:آج سے تھری جی اور فور جی سروس شروع





ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع 1.2ارب روپے تقسیم کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج سے وزیرستان میں تھری جی اور فور جی سروس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ جائز ڈیمانڈ ہے اس سے تعلیم کوبھی فروغ ملے گا.جوبھی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں وہاں پر اسکالر شپس دی جائیں گی۔ یہاں کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 7لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم بننےسے 30سال پہلے پہلی باروانا آیا تھا اور وزیراعظم بننے کے بعد اورانتخابی مہم کےدوران بھی آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے لوگوں نے انگریز سےآزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،انگریز بھی سب سےزیادہ یہاں مرے، کشمیریوں کی آزادی کیلئے لڑنے یہاں سے بھی لوگ گئے تھے ، وزیرستان کی تاریخ کا لوگوں کو زیادہ اندازہ نہیں ہے ، 1965کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئے تھے ، وزیرستان کے لوگوں کے ملک کیلئے جذبے سے واقف ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں 70فیصد لوگ وہ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو پیسے دیئے جائیں گے۔غریب عورتوں کو گھر چلانے کیلئے مویشی دیئے جائیں گے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو اوپر اٹھایا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے ضم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا کے پی سے ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، قبائلی علاقوں کےضم ہونے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ، قبائلی علاقوں کا کےپی سے ضم کامیاب بنانے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔