جنوری کامہینہ اے این پی کے لئے اہم ہے،ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور)اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے باچاخان مرکزپشاورمیں میڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جنوری کامہینہ اے این پی کے لئے اہم ہے۔باچاخان اورولی خان دونوں فوت ہوئے,پوراہفتہ منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 23جنوری کوپشاورمیں جلسہ ہوگا,ہماری تحریک کے سوسال پورے ہوگئے ہیں۔ہم سوسالوں سے امن,تعلیم کی بات کرتے ہیں۔ہمارے وکلا عدالت میں موجودہیں,ذاتی موجودگی سے فرق نہیں پڑتا۔کیس ہم نے کیاہم دفاع کریں گے۔نوشہرہ الیکشن کریں گے اپناامیدواردستبردارنہیں کریں گے۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل نے مزید کہا کہ اصل کھیل سینٹ الیکشن کے بعدشروع ہوگا۔پی ڈی ایم تحریک عوام کے لیے جاری ہے۔