624317 6527249 zafar miza drap2 akhbar

ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس بارے اجلاس

اسلام آباد:ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچا کا جائزہ اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر سید توقیر شاہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پاک فوج کے نمائندے شریک اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ تمام ایئرپورٹس اور زمینی راستوں پر سکریننگ کا موثر نظام موجود ھے ،پانچ مارچ کو 22000 مسافروں کی سکریننگ ہوئی ، انہوں نے کہا کہ ابھی تک سات لاکھ نوے ہزار مسافرین کی زمینی اور ہوائی راستوں پر سکریننگ کی ،ملک بھر میں میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کیلے لایحہ عمل تیار وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ڈی ایس آر یو قائم کرنے کا فیصلہ جس کا مقصد وبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور فوری کاروائی کا مربوط نظام ملک میں موجود ھو ڈاکٹر ظفر مرزاڈی ایس آر یو قابل ڈاکٹرز او ماہرین صحت پر مشتمل ہو گا جو وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کلیدی رول ادا کرے گا

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب