1 365

اورکزئی میں سکاوٹس ونگ کی کارروائی :بھاری اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک (اورکزئی)لوئر اورکزئی کے علاقہ خواہ درہ میں اورکزئی سکاوٹس 233 ونگ کی کاروائی ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی،کاروائی کے دوران گھر میں چھپایا گیا ایک عدد ہیوی مشین گن ، ایک عدد بارودی سرنگ ، 3 عدد ہینڈ گرنیڈز، دو عدد ایس ایم کی کارڈز، 8 عدد آر جی کارڈزبرآمد کر لی گئی

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 50 عدد ہیوی مشین گن کارتوس، 45 عدد 12.7 کارتوس، 6 عدد آر پی جی سیون راکٹس، 4 عدد آر پی جی سیون فیوز، 16 عدد ڈیٹونیٹر برآمد کی گئی ۔ دو عدد 81 ایم ایم کے بم بھی برآمد کر لئے گئے ۔ مذکورہ اسلحہ نامعلوم دہشت گردوں نے کسی تخریب کاری کے غرض سے مکان میں چھپایا تھا ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا