6780a022 168f 4707 9ca4 70fb38fdc502

جمرود :سرکاری ڈسپنسری انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث خستہ حالی کا شکار

ویب ڈیسک (جمرود) ضلع خیبر کے علاقے جمرود چپری کے علاقے میں سرکاری ڈسپنسری بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگئی۔ سرکاری ڈسپنسری حکام کے غفلت کے باعث بھوت بنگلہ میں تبدیل ہو گئی ۔ ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقہ کی واحد ڈسپنسری میں نہ ادویات اور نہ ہی دیگر آلات موجود ہے ۔ڈسپنسری میں بجلی کا کوئی نظام موجود ہے اور نہ ہی مریضوں کے لیے کوئی اور سہولت موجود ہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

ڈسپنسری کی عمارت بھی بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث گرنے کے قریب ہو چکی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹر 8 بجے آتا ہے اور 12 بجے چلا جاتا ہے۔رہائشی کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی فریاد سنے کو کوئی تیار نہیں، کئی بار محکمہ صحت سے ڈسپنسری میں سٹاف اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا