ecp 2

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نمائندے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے،

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے لاء اور لوکل ونگ حکام اس حوالے سے بریفنگ دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مشکل کی وجہ کورونا وائرس قرار دے رہی ہے، ، بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا ہے ، سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مردم شماری کے نتائج پر بات رکی ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن میں ہونے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے