birds

پشاور ہائیکورٹ میں ممنوعہ نسل پرندوں کے شکار پر لائسنس کینسل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک (پشاور) : پشاور ہائیکورٹ میں ممنوعہ نسل پرندوں کے شکار پر لائسنس کینسل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور ڈی ایف او وائلڈ لائف عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لائسنس غیر قانونی طور پر معطل کیا گیا ہے اس کو بحال کیا جائے، دو بار سزا ہونے کے بعد لائسنس معطل کیا جاتاہے،ایک بار بھی سزا نہیں ہوئی ہے،

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

اس موقعہ پر عدالت میں ڈی ایف او کا کہنا تھا کہ نایاب نسل کے 552 پرندوں اور جانور کا شکار کیا گیا ہے، ،جس پر قانون کے مطابق 20 لاکھ روپے جرمانہ بنتا ہے، عدالت نے کیس خارج کرکے درخواستگزار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان