Justice retd Javed Iqbal

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات: براڈ شیٹ کو پیسے کیوں اور کیسے دیے گئے؟چئیرمین نیب طلب

ویب ڈیسک: بغیرتصدیق کے غلط اکاونٹ میں پیسے کیسے بھیجے، براڈ شیٹ کو پیسے کیوں اور کیسے دیے گئے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے چئیرمین نیب کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ کیلئے طلب کرلیا ،تحریک انصاف کی مخالفت ، وزیراطلاعت شبلی فراز بولے اگرچیئرمین کو بلانا ہے تو باقی کرداروں کو بھی بلائیں، کل کوئی کمیٹی سابق وزیراعظم کو بھی بلا سکتی.

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس چئیرمین جاوید لطیف کی زیر صدارت ہوا ،اراکین نے براڈ شیٹ کے معاملے پر بحث کی ، چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے ادارے کی غلطی کی وجہ سے عوام کے ٹیکس کے اربوں روپے ادا کرنے پڑ گئے، پیسے غلط طریقے سے کیوں گئے ،پیسے بغیر تصدیق کے غلط اکاونٹ میں بھیج دیے گئے، کمیٹی ممبر ناصرخان نے سابق چیئرمینز سے بھی پوچھ گچھ کا موقف اپنایا.

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے چیئرمین نیب کی طلبی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ معاملے پر حکومت نے کمیٹی تشکیل دی ہے، تحقیقات کا انتظار کرلیا جائے، سینیٹر شبلی فراد نے کہاکہ کمیٹی 45 دنوں میں کام مکمل کرے گی، انکوائری کے نتیجے میں تمام سوالات کے جواب ملیں گے، قوم کو پتہ چلنا چاہیے ’’الف سے ے‘‘ تک کیا ہوا، کمیٹی کسی کو بھی طلب کرنے کی مجاز ہے، کمیٹی چیئرمین نے کہاکہ آپ دباو میں آگئے ہیں، دوسری کمیٹی نے چیئرمین نیب کو بلایا اس کا اجلاس ہی ملتوی کردیا گیا، نیب کے معاملے پر حکومت کے پر جلتے ہیں، وزیراطلاعات چاہتے ہیں تو چیئرمین نیب اپنے نمائندے کے ذریعے بریفنگ دیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری