n00291188 b

لکی مروت جیل سے رہا ہونے والے دوافراد سمیت جاں بحق تین راہ گیروں کی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک (لکی مروت) : لکی مروت جیل سے رہا ہونے والے دوافراد سمیت جاں بحق تین راہ گیروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ، مخالفین نے اپنے دشمنوں کو قتل کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین راہ گیر بھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے ، سٹی ہسپتال میں تین راہ گیر مناسب طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ، شہریوں نے کل لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔ بھہ لکی شہر سے تعلق رکھنے والے تین راہ گیروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ، نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ لکی مروت میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں معززین علاقہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ