1212 6

خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے موت او عمر قید کی سزائیں تجویز

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے موت او عمر قید کی سزائیں تجویز،

مجوزہ بل میں کہا گیا کہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے پر 14 سال قید با مشقت اور 50 لاکھ جرمانہ تجویز، بچوں کو بدکاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا تجویز، بچوں کی سمگلنگ پر 14 سے 25 سال قید اور بد کاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید کی، بچوں کے اعضا میں ملوث ملزم کے لیے سزائے موت اور عمر قید کے ساتھ 50 لاکھ جرمانےکی سزا تجویز۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے،بیرسٹر گوہر

بچوں کی پونو گرافی میں ملوث ملزم کے لیے عمر قید اور 50 لاکھ جرمانہ، زیادتی کے مرتکب مسافر بسوں میں سفر نہیں کرسکیں گے،بچوں سے متعلق اداروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی، ملازمت دینے کی صورت میں متعلقہ کو دس سال قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا تجویز۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائی پابند سلاسل