igp

دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں سی ٹی ڈی کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ آئی جی پی کے پی

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ، سی ٹی ڈی کی تنظیم نو (Revamping) پربریفنگ ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی کی تنظیم نوکے لیے 1737.834 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، اس موقعہ پر آئی جی پی کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع میں سی ٹی ڈی کی 715 نئی آسامیوں پر بہت جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ، سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں سی ٹی ڈی کا کردار سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ