shibli 4

اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباو میں لانا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز

ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو،شبلی فرازکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباو میں لانا ہے،

اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی، جو چیز ان کو سوٹ کرتی ہے یہ اس کی علیحدگی میں دیکھنا چاہتے ہیں، ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں، یہ معاملہ 2000 میں شروع ہوکر ابھی منتج ہوا، اس میں نیب، وزراء جو بھی تھے سب کی انکوائری ہوگی،انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج یا کل ہو جائے گا، پی ٹی وی کا بورڈ جلد مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش