1501150 wazirkhan 1547210776 288 640x480 1

حکومتی ادارے سپلائی چین مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،اجمل وزیر

پشاور:مشیراطلاعات اجمل خان وزیر نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ سپلائی چین مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ،مشیر اطلاعات نے کہ کہ اس پروگرام کے توسط سے Nutrition International کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے باقی صوبوں سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں عوام کی صحت بہتر بنانے کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے ہوئے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ حکومتی ادارے سپلائی چین مینجمنٹ کو مزید مضبوط و فعال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے، نیوٹریشن انٹرنیشنل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ان کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی بھرپور مدد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ انکی یہ سپورٹ آگے بھی اسی طرح جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کے سپلائی چین کے انتظام کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی غرض سے محکمے کے سو اہلکاروں نے سپلائی چین مینجمنٹ کی خصوصی تربیت مکمل کرلی ہے۔ یہ تربیت نیوٹریشن انٹرنیشنل نے رائٹ سٹارٹ پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ کے توسط سے فراہم کی گئی ہے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ میں محکمہ صحت کیساتھ تعاون اور استعداد کار بڑھانے پر نیوٹریشن انٹرنیشنل اور دیگر ڈونر ایجنسیز کا مشکور ہوں، ڈونر ایجنسیز کو ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی صحت کی خدمات کی بروقت فراہمی کو سہل بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سسٹینیبل ڈولپمنٹ گولز کے تحت ماں اور بچے کی صحت محفوظ بنانے میں ڈونر ایجنسیز حکومت کیساتھ تعاون کو مزید مستحکم کریں۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ رائٹ سٹارٹ کے نام سے لئے گئے انیشیتٹیو کو سراہتا ہوں جس کے تحت پاکستان کے تین صوبوں ( پختونخوا، پنجاب اور سندھ ) میں کینڈین حکومت کے تعاون سے متعلقہ صحت کے محکموں کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ رائٹ سٹارٹ اقدام کے تحت 275,000 حاملہ خواتین کو فولاد کی سپلیمنٹس مہیا کی جائینگی ،جبکہ 298,000 نومولود بچوں کو عالمی ادارہ صحت کے مقررہ معیار کے مطابق پیدائشی پیکج دیا جائے گااسی طرح 23 ماہ تک کے عمر کے بچوں کو شیرخوار بچوں کو درکار خدمات فراہم کی جائینگی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے تحت تینوں صوبوں میں سات اضلاع کو مخصوص کیا گیا ہے جن میں پختونخوا کے صوابی، مردان اور نوشہرہ اضلاع شامل ہیں۔پشاور : ان سو ترتبیت یافتہ اہلکاروں میں ضلعی صحت دفاتراور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے سٹورکیپر سمیت لاجسٹک اسسٹنٹس اور پروکیورمنٹ عمل میں شامل دیگر اہلکار شامل ہیں۔اجمل وزیر نے بتایا کہ میں آخر میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر یو ایس ایڈ، آئی ایم سٹڈیز اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان