ap024446be270c4327a990a0c3649ac10b

امریکی صدرکی وائٹ ہاؤس کےملازمین کووارننگ،اخلاق بہترنہ کیاتوملازمت سےنکال دونگا

ویب ڈیسک (واشنگٹن): امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں‌ تعینات ملازمین کو وارننگ دی ہے کہ وہ ایک دوسری کی عزت کریں‌ اگر ایسا نہ کیا تو انہیں‌ موقع پر ہی ملازمت سے نکال دیا جائے گا۔

جوبائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مسلمانوں پر سفری پابندی، طبی مسائل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارتی معاہدہ ،ڈرائیورز کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم

بعد ازاں جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کی اور انہیں سب کی عزت کرنے کی ہدایت کی۔

جوبائیڈن نے ملازمین کو مخاطب کر کے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے کسی کی عزت نہیں کی اور کسی کی بھی تضحیک کرتے نظر آئے تو انہیں موقع پر ہی نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

انہوں نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ آپ سب نے شائستگی کے ساتھ گفتگو کرنا ہے، لہذا اس بات پر سختی سے عمل کیا جائے اور کوئی بھی تلخ لہجہ یا اونچی آواز میں کسی سے گفتگو نہ کرے۔