Civil Aviation

کرونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنےکےلیےایک اوراہم اقدام

ویب ڈیسک (اسلام آباد)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر برطانیہ،جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

جاری کردی ایڈوائزری میں برطانیہ جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آ سکے گا جبکہ پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہو گا تاہم کورونا کی علامات نہ ہونے پر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ایئرپورٹ پر فضائی عملہ کو کرونا ایس اوپیز مکمل ہونے پر الگ کاونٹر سے گزارا جائے گا جبکہ پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گا جہاں پر ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا ۔