444444444444444

سوات میں پہلی صدی عیسوی کے قدیم آثار دریافت

ویب ڈیسک(سوات): خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی صدی عیسوی کے قدیم آثار دریافت ہو گئے،ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد نے بتایا کہ کھدائی کے دوران 2 ہزار سال پرانے آثار ملے ہیں اور دریافت شدہ آثار میں پلستر کی گئی بدھا کی 3 فریسکو پینٹنگز اور سکے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق دریافت ہونے والی پینٹنگز قدیم گندھارا کے ابتدائی دور کی ہیں۔

خیبرپختونخوا کا ضلع سوات تاریخی ثقافتوں کا امین رہا ہے، یہاں بدھ مت اور راج شاہی کے ہزاروں برس قدیم نوادرات اور آثار موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

ماہرین آثار قدیمہ نے بریکوٹ کے علاقہ نجی گرام میں ایک ایسی دو ہزار سالہ پرانی یونیورسٹی کے اطراف کھدائی شروع کر رکھی تھی۔