ap snow pak scaled

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بالائی علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

ویب ڈیسک ( اسلام آباد) ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سے داخل ہو گا کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان ،دیر، چترال، سوات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش برفباری کا امکان ہے۔مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ میں بھی مطلع ابر آلود، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہےسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہپوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں شام رات کے اوقات میں بارش کا امکان، اسلام آباد میں آج موسم سرد، مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شام اور رات میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔