09589ed2101aa145442842cf076da172 XL

سینیٹر رحمان ملک کا کروناوائرس کے معاملے پر اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد:سینیٹر رحمان ملک نے کروناوائرس کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم خود کرونا وائرس پر بریفنگ دے،کرونا وائرس کے متعلق حکومت کے اب تک لئے گئے اقدامات پر کمیٹی غیراطمنان کا اظہار کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے،رحمان ملک نے کہا کہ ٹاسک فورس کی سربراہی خود وزیراعظم کرے، اور تمام صوبوں کے ہیلتھ منسٹرز، چیف سیکریٹریز و سیکریٹریز ہیلتھ شامل کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ملک 27 فروری کے اجلاس میں وزارت داخلہ کو 15 دنوں میں چائینہ میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس لانے کے احکامات دئے تھے۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع