program 2b9fca3d 5d2c 445a 8281 803963c5e6f5

باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور ) اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر رفاقت خان ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے636 کے ذریعے پشاور سے دبئی جا رہا تھا، شک گزرنے پر اے ایس ایف کے عملے نے سول ایوی ایشن کے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف

تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے اے ایس ایف نے ساڑھے تین کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی، جسے ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ فائبر شیٹ میں چھپارکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

مسافر سے تفتیش کے بعد مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم رفاقت خان کو اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔