.jpeg

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود کا ٹویٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود کا ٹویٹ، مشیر تجارت نے ٹویٹ میں کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، 2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں، 2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

جولائی تا دسمبر 2020 میں ان برآمدات میں پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ، آئی سی ٹی کی برآمدات اب ہماری کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں، امید کرتا ہوں اس سال آئی سی ٹی کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف