10

عوامی نیشنل پارٹی کل بروزہفتہ پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک (پشاور):عوامی نیشنل پارٹی کل بروزہفتہ پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، ناردرن بائی پاس کے قریب جلسہ گاہ میں تمام تیاریاں مکمل ہزاروں کارکنان شرکت کریں گے،

جلسہ عام سے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی، صوبائی صدر ایمل ولی خان اوردیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جلسہ عام میں صوبہ بھر سے کارکنان و رہنما شریک ہوں گے اور اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے باچاخان اور ولی خان کی برسی تقاریب پورا ہفتہ، صد سالہ جشن سال بھر جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

ایمل ولی خان نے کہا کہ جلسہ عام اس مٹی کے ورثاء کا جلسہ ہوگا جو ہمیشہ اس خطے کی تحفظ کیلئے کھڑے رہے ہیں، تمام پشتون قوم مترقی و جمہوری سوچ رکھنے والے افراد کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت ہے، باچاخان اور ولی خان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، یہی تعلیمات ہمارے مسائل کا حل رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ