NAB 2

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطح پر اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی صورتحال، خصوصاً میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے پر تبادلہ، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر، پراسیکیوٹر جنرل نیب سیّد اصغر حیدر اور ڈی جی آپریشن ظاہر شاہ کی شرکت، چیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور قومی خزانہ میں جمع کرانا اولین ترجیح ہے، نیب کے بدعنوانی کے 1230 ریفرنسز ملک کی مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیرالتوا ہیں، مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں معزز احتساب عدالتوں میں دائر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

چیرمین نیب نے مذید کہا کہ احتساب عدالتوں میں موثر اور بھرپور تیاری کے ساتھ ٹھوس شواہد، گواہوں کے بیانات اور دستاویزات کی بنیاد پر پیروی کی جائے، احتساب عدالتوں کے باہر بدعنوانی کے ثبوت تلاش کرنے والے معزز افراد کو چیرمین نیب کا مشورہ، نیب کو ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں معزز احتساب عدالتوں میں اپنے خلاف دائر نیب کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر بدعنوانی کے ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا