corona 17

کورونا نے24 گھنٹوں میں 25 افرادکی جان لےلی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 765 لاکھ02 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 927 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ39 ہزار 935 ، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، اسلام آباد میں 40 ہزار 629، بلوچستان میں 18 ہزار 715، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار063 ہےجب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 737 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 508 ہوگئی ہے۔