FATA schools

پشاور : سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ویب ڈیسک (پشاور)سرکای سکولوں میں حفظات صحت سے متعلق مسائل اور خستہ حال عمارتی ڈھانچے کینشاندہی،302سکول ٹاﺅن ٹو پشاور، 283 ٹاﺅن فور، 176ٹاﺅن تھری اور 107سکول ٹاﺅن ون میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ابتدائی مرحلہ میں 277سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،پشاور کے277 سکولز کی بحالی کیلئے ایک ارب کے منصوبہ کی منظور دے دی گئی ہے،ان سکولوں میں 43لڑکیوں کے جبکہ 234لڑکوں کے سکول ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ

لڑکیوں کے 6ہائی، 8مڈل اور 29پرائمری سکولز کیلئے 31کروڑ75لاکھ روپے تجویز ،لڑکوں کے 29ہائی، 31مڈل اور 174پرائمری سکولوں پر 68کروڑ24لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز

منصوبے کو رواں مالی سال میں شروع کرنے جون 2023تک مکمل کرنے کا ہدف ،منصوبہ کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی جانب سے دیدی گئی ہے ۔