IMG 20210122 100108

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی اوپن سماعت نہیں ہوگی، تاہم اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد کمیشن میں کیس کی کھلی سماعت ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونےکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ