114182975 8f42915e dfa9 4319 afe9 76d5233979e7

صوبائی حکومت کا بچوں کےحفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتربنانےکا فیصلہ

ویب ڈیسک(پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں471 ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی کی تیاری مکمل کرلی ہے، ان ویکسینیٹرز کو گریڈ 12 میں بھرتی کیا جائےگا ۔

ضم قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں قومی ای پی آئی پالیسی کے تحت 5263 ویکسینیٹرز درکار ہیں، اس وقت 2882 آسامیاں پُر جبکہ 276 خالی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام درخواستوں کی باضابطہ شارٹ لسٹنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ ، کسٹم کے 2اہلکار شہید

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کےمطابق انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے ضم اضلاع میں پروگرام کی رفتار سست ہے تاہم ویکسینیٹرز کی ریشنلائزیشن کےلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے محکمہ صحت کو ڈیٹا بجھوا دیا ہے، جس کے لئے مانیٹرنگ پروگرام بھی وضع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

قبائلی ضم اضلاع میں ویکسینیٹرز کےلئے نئی ریڈ الیسی کو متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جس سے نہ صرف ہر ضلع میں ہر بچے تک رسائی کی جائے گی بلکہ ٹیکنیکل سپورٹ مزید بہتر ہوگی، ضم اضلاع میں 90 فیصد ویکسینیٹرز کو موٹرسائیکل و دیگر سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے.جس کے بعد اب ویکسینیٹرز محکمے کے سرویلنس سسٹم میں ہوں گے۔۔