download 87

الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں،سینیٹ انتخابات کی تیاریاں 3 مراحل میں ہونگی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی تیاری پر کام شروع کردیا،سینیٹ انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشنز کےلئے آفیسرز کی ٹریننگ پر کام شروع کردیا سینیٹ الیکشن کےلئے پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کےلئے پولنگ عملہ کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی، پولنگ عملہ کے پہلے بیج کی 3روزہ تربیت ہفتہ اتوار پیر کو جاری رہے گی دوسرے بیج کی تربیت منگل بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملہ کو تربیت دینگے،عملہ کو کنڈکٹ الیکشنز پر تربیت دی جائے گی،چاروں صوبوں کے سینئر آفیسرز کو تربیت دی جائے گی، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےلئے ریٹرننگ آفیسرز اور پولنگ عملہ کی تعیناتی پر کام شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار

سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہونگے،سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہونگےپنجاب سندھ میں 11 گیارہ بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔