.jpg

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان پر کرپشن کا الزام، نیب میں طلبی

ویب ڈیسک(پشاور): نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں، اور نیب ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری