360391 paper 1333651824

میٹرک امتحانات کے پیش نظر پشاور شہر میں پاکٹ گائیڈز کی چھپائی اور خرید و فروخت پر پابندی عائد۔

پشاور: تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے 20 دن کے لئے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کردیا، صوبے میں نویں اور دسویں کے امتحانات 13 مارچ سے شروع ہورہے ہیں.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

اعلامیہ کے مطابق امتحانی ہالوں کے احاطے میں 300 میٹر تک فوٹوکاپی مشین پر پابندی ہوگی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی.امتحانی ہال کے 200 میٹر کے فاصلے پر لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی.خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی.

مزید پڑھیں:  پشاور، مزید 7041 غیر قانونی مقیم افغانی لوٹ گئے، تعداد 5 لاکھ سے متجاوز