pia 7

پی آئی اے نے ملائیشیا میں روکے گئے قومی ایئرلائن کے طیارے کی لیز کی رقم ادا کردی

ویب ڈیسک : پی آئی اے نے ملائیشیا میں روکے گئے قومی ایئرلائن کے طیارے کی لیز کی رقم ادا کردی، لیزنگ کمپنی کو ستر لاکھ ڈالر ادا کردیئےگئے، مزکورہ طیارے کے لیز کی مدت بھی رواں سال جون میں ختم ہوجائے گی، طیارے کی رقم لیزنگ کمپنی پیراگرین ایسوسیشن چارلی کمپنی کو ادا کی گئی، پی آئی اے کے وکیل ارین ہچنز نے لندن ہائی کورٹ کو بھی لیز ادائیگی کے بارے آگاہ کردیا، پی آئی اے نے گزشتہ روز لندن میں ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے ڈبلن میں قائم ایرکیپ کے ذریعہ لیز پرلیئے گئے دو جیٹ طیاروں سے متعلق کیس میں پیری گرائن ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کو تقریبا 7 ملین امریکی ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع

واضح رہے کہ اسی کیس میں ملائیشیا کے حکام نے کوالالمپورایئر پورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو طیارے کے لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر ملائشیا کی ایک مقامی عدالت کے حکم پرقبضے میں لے لیا تھا، پی آئی اے اور ایئرلائن دونوں کے وکلاء نے اس توقع پر گزشتہ روز سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی ہونے پر اتفاق کیا اور فریقین لیزنگ کمپنی نے پی آئی اے کے خلاف اکتوبر 2020 میں لیز کی ادائیگی میں ناکامی پر لندن ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کے دورے پر سیاست افسوسناک ہے،وزیرخارجہ