ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا معاملہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا معاملہ، وزارت دفاع نے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی، سمری میں کہا کہ وفاقی کابینہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست کرے، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کی منظوری دے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر منتخب کابینہ ارکان کی موجودگی میں کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کالعدم قرار دی تھی، وفاقی کابینہ ایف نائن پارک کی اراضی کے بدلے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ رواں مالی سال کے لیے نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کے معاملے پر غور کرے گی، کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت کے تعین کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل، وفاقی کابینہ ماڈل ٹاون لاہور میں متنازع اراضی کی فروخت کے لیے این او سی جاری کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے درمیان مفاہتمی یادداشت کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو ادارہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل، وفاقی کابینہ پرنٹنگ کارپوریشن، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ اور نفٹ کے ملازمین کے لئے لازمی سروس ایکٹ میں توسیع کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق متوقع، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔