Maryam Nawaz 2 1

نائب صدر مسلم لیگ ن کا پارلیمانی سیاست میں بھی انٹری دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیرکو طلب، ذرائع کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی صدارت کریں گی، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز پیر کی صبح راولپنڈی پہنچیں گی، راولپنڈی میں ایک ظہرانے کے بعد مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس آئیں گی، مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیرکی سہہ پہر 3 بجے ہوگا، مریم نواز کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے تیاریاں مکمل، مریم نواز مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گی.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب
مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی

ذرائع نے مزید کہا کہ مریم نواز کی آمد پر تمام اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، مریم نواز کی آمد سے متعلق پارلیمنٹ ہاوس انتظامیہ کو بھی لکھ دیا گیا۔