from the trumpet shaped protrusion at the centre of a daffodil or narcissus to a part of a cornice with a vertical face to the most popular shape of chandeliers corona has long been an acceptable part of

کرونا کے وار جاری، مزید 48 افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 594 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570 ، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، اسلام آباد میں 40 ہزار 713، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کےفعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار628 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 295 ہوگئی ہے،این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 981 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی