skiee

سیاحتی وادی میں انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ کےرنگارنگ تقریبات جاری

ویب ڈیسک(سوات): خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام مالم جبّہ پہنچنے والے 48 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبّہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جس میں ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبّہ پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوورازم اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ اسنو بورڈنگ کپ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر یورپ، بیلجیئم اور افغانستان سے 48 کھلاڑی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور