Untitled 1 60

عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، صوبہ بھرکے افسران کھلی کچہریوں کے ذریعےعوام کے مسائل کا حل یقین بنائیں۔

پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو موصول شدہ رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران کل 184 کھلی کچہریوں کا انعقاد ہوا،107 کھلی کچہریاں ڈپٹی کمشنرز کی زیر صدارت قائم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

رپورٹ مطابق 25 کھلی کچہریوں میں عوامی نمائندوں نے شرکت کی،کھلی کچہریوں میں 1ہزار 765 شکایات ریکارڈ کی گئیں۔ اب تک 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے جبکہ باقی شکایات پر اب بھی کام جاری ہے، جس کی رپورٹ جلد چیف سیکرٹری آفس ارسال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی