varun natasha img1 e1611476604647

ورون دھون کا شادی سے 1 دن پہلے کار ایکسیڈنٹ

ویب ڈیسک (ممبئی): بھارتی اداکار ورون دھون کی شادی سے ایک روز قبل ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا، اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ آج یعنی 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تیاریاں کئی دنوں سے شروع ہوچکی ہیں۔ ورون اور نتاشا نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل دی مینشن ہاؤس بک کیا ہے جہاں پر شادی کی ساری رسمیں پوری ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

دلہا اور دلہن کے تمام گھر والے اس مینشن میں پہلے ہی جاچکے ہیں اور دونوں کی شادی کی مختلف رسموں کا آغاز 22 جنوری سے ہوچکا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کے دوست نے گزشتہ روز ان کے لیے بیچلرز پارٹی رکھی تھی۔ ورون دھون اپنی کار میں بیچلرز پارٹی میں جارہے تھے کہ ان کی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا، خوش قسمتی سے حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا، حادثے میں نہ تو کار کو زیادہ نقصان پہنچا اور نہ ہی کار میں بیٹھے لوگوں کو، رپورٹس کے مطابق ورون دھون بیچلرز پارٹی میں شرکت کرنے کے بعد علی باغ کے مینشن پہنچے جہاں ان کی شادی کی تقریب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن