h

مالم جبہ میں تین روزہ اسنو میلہ بلجیم نے لوٹ لیا. پہلے تین پوزیشن بیلجیم کے نام

ویب ڈیسک (سوات):مالم جبہ میں تین روزہ اسنو میلہ بلجیم نے لوٹ لیا، پہلے تین پوزیشن بیلجیم کے نام،سنیٹر فیصل جاوید نے میڈل اور انعامات تقسیم کئے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی میں میلہ جبکہ پی ڈی ایم انتشار پھیلانے میں لگی ہے، عمران خان کے وژن سے پورے ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے، عوام چوروں نہیں عمران خان کے ساتھ ہے، عوام کرپشن والوں کے نہیں کرپشن بچانے والوں کے ساتھ ہے، پی ٹی آئی جے وجہ سے آج انٹرنیشنل کھلاڑی سوات میں ہے، ملم جبہ میں سیاحت کا فروغ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے، جنت نظیر وادی میں صرف دہشت گردی دیکھی تھی آج امن کے گیت گن رہے ہیں، آج یہاں پر موجودگی اور حسین نظارے دل میں نقش ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی