ویب ڈیسک (لوئر دیر):ضلعی ہیڈکوارٹر تیمرگرہ کاداخلہ وخارجی راستہ تری کے مقام پر بدترین ٹریفک جام کی سبب بند، سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس جانے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا، تیمرگرہ آنے والے متبادل روٹ کامرانی پہاڑی استعمال کریں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس ٹسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کے سبب رش بڑھ جانے کی وجہ سے ٹریفک جام کا سامنا ہے، این ٹی ایس انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور مقامی انتظامیہ کےنامکمل ٹریفک پلان کے سبب سینکڑوں امیدواروں کا ٹیسٹ سے رہ جانے کا خدشہ۔