opreation

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

ویب ڈیسک (راولپنڈی): آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سید رحیم 2007 سے اب تک 17 دہشتگرد حملوں میں ملوث رہا، سید رحیم وانا میر علی میں خود کش سینٹرز کا انچارج تھا، ملک دشمن ایجنسیوں نے سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگرد حملوں کا ٹاسک دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف