بھارتی اداکار ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک (ممبئی )بھارتی اداکار ورون دھون شادی کےبندھن میں بندھ گئے، تقریب کی تصاویر خودسوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھیں روایتی و مذہبی طریقے سے شادی کی رسومات نبھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار اپنی اس تقریب کے دوران دلہن نتاشا دلال کے ہمراہ انتہائی خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں 40 سے 50 مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ میں ٹائمز آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورون دھون کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع لبنانی میکسیکن اور روایتی بھارتی کھانوں سے کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جوڑے کے دوستوں اور حلقہ احباب کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا جو 2 فروری کو منعقد ہوگی۔