خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک (پشاور) صوبہ خیبر پختونخواہ کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلیات میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، کاغان ویلی اور قریبی اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ہندوکش رینج اور گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔