آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، کالام،پارا چناراور میر کنی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں پارا منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے، پارا چنار میں منفی. 5 جبکہ میر کنی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم 2 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
جبکہ بنوں میں 1،تخت بھائی 2 اور سیدو شریف 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔