مریم نواز کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہہ پہر3 بجےاسلام آباد میں ہوگا، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔

اجلاس میں اراکین سینیٹ اورقومی اسمبلی سےسینیٹ الیکشن پر رائے لیں گی، پی ڈی ایم تحریک پر بھی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ، پارلیمنٹ سے استعفوں پر بھی رائے لی جائے گی۔