سینیٹ کا اجلاس آج دوبارہ شروع ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹ کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے دوبارہ شروع ہو گااجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس کے لیے پچاس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، آج(پیر) پرائیویٹ ممبر ڈے ہے ، وقفہ سوالات نہیں ہو گا مجموعی طور پر 13نئے بل متعارف کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں 07 بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ سینیٹر سراج الحق اپنا بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے۔

دو بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بجھوانے کی تحریک پیش کی جائے گی اورعوامی اہمیت کی حامل پانچ قراردادیں پیش کی جائیں گے۔