مولانا فضل الرحمان کے ’’باغیوں‘‘ نے آج کوئٹہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈسک (اسلام آباد)مولانا فضل الرحمن سے اختلاف کرنے پر پارٹی سے خارج ہونے والےجے یو آئی رہنماؤں نے آئندہ لائحہ عمل طے کر نے کے لیے آج کوئٹہ میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سینیٹر گل نصیب خان مولانا شجاع الملک کوئٹہ پہنچ گئے، سینیٹر گل نصیب خان کے کوئٹہ پہنچنے سے ان کے مولانا فضل الرحمن کی طرف دوبارہ جانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

اجلاس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مولانا فضل الرحمن کو جے یو آئی پاکستان کانام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست پر غور ہوگا ۔

اجلاس میں ملک بھر میں دفاتر کھولنے پر غورہوگا،بلوچستان میں مختلف اضلاع میں دفاتر کھول بھی لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن مخالف رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں 29دسمبر کو ہوچکا ہے